کیا انتقال کے بعد عورت اپنے شوہر کو دیکھ سکتی ہے ؟

کیا انتقال کے بعد عورت اپنے شوہر کو دیکھ سکتی ہے ؟

سوال: جب شوہر کے انتقال ہونے پر بیوی کا رشتہ منقطع ہوجاتا ہے ، اور اب بیوی شوہر کا دیدار نہیں کرسکتی ۔ پھر بیوی عدت میں کیوں بیٹھتی ہے؟

الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

شوہر کے انتقال ہونے پر بیوی کا رشتہ شوہر کے ساتھ پورے طور پر ختم نہیں ہوتا ہے بلکہ بیوی جب تک عدت میں ہے تب تک یک گونہ یعنی تھوڑا سا

رشتہ شوہر کے ساتھ باقی رہتا ہے ، اسی وجہ سے اس کو عدت بیٹھنا پڑتا ہے ۔

قرآن عظیم کا حکم :
والذين يتوفون منكم ويذرون ازواجا يتربصن بانفسهن أربعة أشهر وعشرا ۔

یعنی تمہارے شوہر وفات کر جائیں تو تم کو چاہیے کہ چار مہینہ دس دن سوگ کرو ۔ یہ عادت حقیقت میں سوگ اور غم کے لیے ہے کہ شوہر جس کا

بیوی کے اوپر بہت بڑا احسان ہے ، وہ محسن اب اس کے پاس سے جاچکا ۔

دوسری بات یہ ہے کہ شوہر کے انتقال کے بعد اگر وہ دوسری شادی نہیں کرتی تو جنتی ہونے کی صورت میں وہ جنت میں اپنے اسی شوہر کے

ساتھ ر ہے گی ، اس سے معلوم ہوا کہ وفات کے بعد بھی عدت میں ایک طرح کا رشتہ باقی رہتا ہے ۔

اور سوال میں یہ جو کہا گیا کہ شوہر کے انتقال کے بعد عورت شوہر کو نہیں دیکھ سکتی یہ غلط ہے بلکہ عورت اپنے شوہر کو دیکھ سکتی ہے اس

میں کوئی حرج نہیں ۔

والله تعالى اعلم بالصواب

کتبــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارک پور 

Leave a Reply