کیا حضور نے یا آپ کے صحابہ نے کبھی مرغ کا گوشت کھایا ہے ؟ / مسائل ورلڈ
سوال : کیا حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یا آپ کے صحابہ نے کبھی مرغ کا گوشت تناول کیا ہے؟ وہ تو گھن کی چیزوں سے بھی نہیں بچتا؟
الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــ
ہاں : حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے بعض صحابہ سے مرغ کھانا ثابت ہے ۔
چنانچہ صحیح بخاری میں ہے
عن ابي قلابۃ عن زهدم قال لما قدم ابو موسى اكرم هذا الحي من جر م، وانا لجلوس عنده وهو يتغذى دجاجا، وفي القوم رجل جالس
فدعاه الى الغداء فقال اني رايته يا كل شيئا فقدرته قال ھلم فاني رايت النبي صلى الله عليه وسلم ياكله ۔
ابوقلابہ سے روایت ہے کہ زاہد جرمی نے بیان کیا کہ حضرت ابو موسی اشعری آئے تو انہوں نے قبیلہ جرم کے لوگوں کا اکرام کیا ۔ ہم لوگ ان کے پاس بیٹھے ہوئے تھے اور وہ صبح کے کھانے میں مرغ تناول فرما رہے تھے ، اور وہاں لوگوں میں ایک اور آدمی بیٹھا ہوا تھا انہوں نے اس کو بھی کھانے کے لئے بلایا، اس نے کہا میں نے اس مرغ کو گندی چیز کھاتے ہوئے دیکھا ہے تو مجھے اس سے گھن آتی ہے ۔ حضرت ابو موسی نے فرمایا آو۔ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مرغ کھاتے ہوئے دیکھا ہے ۔
اس حدیث سے واضح طور پر ثابت ہوتا ہے کہ اللہ کے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے بعض صحابہ نے مرغ تناول فرمایا ہے ۔
واللہ تعالی اعلم ۔
کتبـــــــــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور