کیا نبی کریم ﷺ نے نماز کے لئے کبھی اذان دی ہے یانہیں؟
الجـــــوابــــــــــــ” بعون الملک الوھّاب
جی ہاں نبی کریم ﷺ کا نماز کے لئے ایک بار اذان دینا ثابت ہے، سیدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فتاویٰ رضویہ کی جلد5 میں اس کا تحقیقی جواب تحریر فرمایا ہے جس کا خلاصہ یہ ہے کہ دوران سفر ایک بار نبی کریم ﷺ نے اذان دی تھی اور کلماتِ شہادت یُوں تھے، اَشْہَدُ اَ نِّیْ رَسُوْلُ اللہ(یعنی: میں گواہی دیتا ہوں کہ میں اللہ کا رسول ہوں-
(فتاوٰی رضویہ جلد5، صفحہ375- رضا فاؤنڈیشن لاہور)
واللہ اعلم عزوجل و ر سولہ اعلم ﷺ