کیا گالی دینے سے، بیڑی، سگریٹ پینے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ؟

کیا گالی دینے سے، بیڑی، سگریٹ پینے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ؟

سوال : کیا گالی دینے، بیڑی، سگریٹ پینے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

سائل : محمد وسیم نیااسلام پورہ مالیگاؤں

الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

 گالی دینا بڑا گناہ ہے، تاہم گالی دینے سے وضو نہیں ٹوٹتا، لیکن مستحب یہ ہے کہ اگر گالی کا گناہ سرزد ہوگیا تو اس کے بعد دوبارہ وضو کرلے، اوراگر وضو نہ کیا اور اسی وضو سے نماز پڑھ لی یا تلاوت کی تو نماز ہوجائے گی اور تلاوت کا ثواب ملے گا۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار1 / 89)

"ومندوب في نيف وثلاثين موضعاً، ذكرتها في الخزائن: منها بعد كذب، وغيبة، وقهقهة، وشعر، وأكل جزور، وبعد كل خطيئة، وللخروج من خلاف العلماء”

 سگریٹ پینا مکروہ ہے.. لیکن اس سے وضو نہیں ٹوٹتا، سگریٹ پینے کے بعد نیا وضو کیے بغیر بھی نماز پڑھنا جائز ہے؛ لیکن کلّی وغیرہ اچھے طریقے سے کرلینا چاہیے؛ تاکہ منھ مکی بدبو ختم ہوجائے۔
بیڑی جو بھی سگریٹ پر قیاس کر لیں ۔ 

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالی علیہ وسلم

کتبــــــــہ : مفتی محمدرضا مرکزی
خادم التدریس والافتا
الجامعۃ القادریہ نجم العلوم مالیگاؤں

Leave a Reply