کیا یہ سچ ہے کہ دیوبندیوں کے یہاں کوا کھانا جائز ہے؟
الجوابــــــــــــــــــــــــــ
ہاں ان کے یہاں مسئلہ تو یہی ہے اور وہ لوگ نہ صرف کوا کھانے کو جائز کہتے ہیں بلکہ باعث اجر و ثواب سمجھتے ہیں ہیں جیسا کہ فتاویٰ رشیدیہ
حصہ دوم صفحہ 145 میں ہے ۔
” سوال : جس جگہ زاغ معروفہ کو اکثر حرام جانتے ہوں اور کھانے والے کو برا کہتے ہوں ایسی جگہ اس کو کھانے والے کو کچھ ثواب
ہو گا. یا نہ ثواب نہ عذاب؟
جواب : ثواب ہوگا. فقط
مگر ہم اہل حق کے مذہب میں کوا کھانا حرام ہے ۔
واللہ تعالی اعلم
کتبـــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور