کیا بد مذہب کو سنیوں کے قبرستان میں دفن کر سکتے ہیں؟
سوال : حضرت آپ کی بارگاہ میں میرا ایک سوال ہے کہ کیا بد مذہب کو سنیوں کے قبرستان میں دفن کر سکتے ہیں جبکہ وہاں پر سنیوں کی تعداد زیادہ ہو اور بد مذہبوں کا کام نیا نیا ہو تو وہ ان کی میت کو لے کر سنیوں کے قبرستان میں آئیں تو کیا ان کو سنیوں کے قبرستان میں دفن ہونے کی اجازت دے سکتے ہیں؟
الجوابــــــــــــــــــــــــــــ
بدمذہب کی بد مذہبی اگر کفر کی حد میں داخل ہو چکی ہو اور قبرستان خالص اہل حق، اہلسنت و جماعت کا ہو تو اس میں اس کی تدفین کا شرعی استحقاق نہیں ۔ بدمذہت اپنا انتظام الگ کر لیں ۔ ہاں اگر قبرستان مخلوط ہیں تو وہ اپنے حصے میں جو چاہے کریں ۔
واللہ تعالی اعلم
کتبــــــــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور