اگر عورت بچے کو دودھ پلائے توکیا اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ؟

اگر عورت بچے کو دودھ پلائے توکیا اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ؟

الجوابــــــــــــــــــــــــــــ

جی نہیں!
بچے کواپنادودھ پلانےسے عورت کا وضو نہیں ٹوٹتا ۔

چنانچہ خزانۃ المفتین میں ہے :

"الخارج من البدن علی ضربین طاہر ونجس فبخروج الطاھر لاینتقض الطھارۃ کالدمع والعرق والبزاق والمخاط ولبن بنی آدم "

یعنی بدن سے نکلنے والی چیز دو قسم کی ہے پاک اور ناپاک, پاک کےنکلنے سے طہارت نہیں جاتی جیسےآنسو, پسینہ, تھوک, رینٹھ, انسان کا دودھ ۔

(خزانۃالمفتین کتاب الطھارۃ فصل فی نواقض الوضوء, فتاوی رضویہ جلداول)

واللہ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل وصلی اللہ علیہ وسلم

کتبــــــــہ : مفتی ابو اسید عبیدرضامدنی

Leave a Reply

%d bloggers like this: