کیا باپ اپنی بیٹی کو زکوۃ دے سکتا ہے؟
الجوابـــــــــــــــــــ
باپ اپنی بیٹی کو زکوۃ نہیں دے سکتا دیگا تو زکوۃ نہ ادا ہوگی اگر بیٹی اور داماد بہت غریب اور زکوۃ کے حقدار ہو تو داماد کو زکوۃ دے سکتے ہیں پھر وہ چاہے تو اپنے اوپر اور اپنی بیوی کی ضروریات میں صرف کرے ۔
در المحتار ،ص 69 ،کتاب الزکوۃ
واللہ تعالی اعلم
کتبــــــــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور