کیا عورت قربانی کے جانور کو ذبح کر سکتی ہے یا نہیں ؟

کیا عورت قربانی کے جانور کو ذبح کر سکتی ہے یا نہیں ؟

السلام علیکم ورحمت اللہ و برکاتہ اور سبھی حضرات خيریت سے ہیں علمائے کرام کی بارگاہ میں ایک سوال ہے کیا عورت قربانی کے جانور کو ذبح کر سکتی ہے یا نہیں قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں محمد عرفان خان خادم مدرسہ گلشن رضا مدنی نگر شیندورنی تعلقہ جامنیر ضلع جلگاؤں مہاراشٹر انڈیا
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ

الجواب بعون الملك الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

جی ہاں قربانی کر سکتی ہے عورت اگر قواعد وشرائط ذبح سے واقف ہے اور مطابق شرع ذبح کرسکتی ہے تو بلا ریب حلال ہے۔جیساکہ حدیث پاک میں ہے :عن نافع، عن ابن كعب بن مالك، عن أبيه: أن امرأة ذبحت شاة بحجر، «فسئل النبي صلى الله عليه وسلم عن ذلك فأمر بأكلها»(صحيح البخاري 7/ 92)
در مختار میں ہے:وشرط کون الذابح مسلما ولو امرأۃ أو صبیا یعقل التسمیة والذبح
مسلمان اگرچہ عورت یا بچہ ہو شرط یہ ہے کہ بسم الله اورذبح کو جانتا ہو(در مختار کتاب الذبائح ص ٦٤٠ مطبوعہ دار الکتب العلمیۃ)
واللہ تعالیٰ و رسولہ الاعلیٰ اعلم بالصواب

کتبہ :العبد المذنب الفقیر عبدالعزیز خوشتر رضوی علیمی
خادم افتا رضوی دارالافتاء
جھاڑیسرپور، جالیسر، بالاسور، اڈیشا
04/ذی الحجہ 1443ہ مطابق 03/جولائی 2022ء بروز دوشنبہ

Leave a Reply