خواتین کے لئے ریزر کا استعمال کرنا | زیرناف صاف کیسے کریں ؟
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے متعلق کیا خواتین بھی زیرِ ناف بال ریزر سے صاف کر سکتی ہیں؟ بالخصوص ریزر کے حوالے سے جواب ارشاد فرما دیں؟
(سائلہ خدیجہ علی)
الجـوابــــــــــــ بعون الملک الوھّااب
مرد و عورت دونوں کے لئے زیر ناف بالوں کو صاف کرنے کے لیے ریزر، سیفٹی، پاؤڈر، استرہ، یا ہیئر ریمؤر کریم وغیرہ کا استعمال کرنا بالکل جائز ہے کیونکہ مقصد اس جگہ کی صفائی ہے، عورت کے لئے ان بالوں کو اکھاڑنا سنت ہے اور مونڈنا بھی جائز ہے-
(سیدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے سوال ہوا کہ مرد اگر اپنے زیر ناف کے بال مقراض سے تراشے یا عورت استرہ لے جائز ہے یا نہیں؟ تو آپ نے اس کے جواب میں تحریر فرمایا کہ حلق و قصر و نتف و تنور-
(یعنی: مونڈنا، کترنا، اکھیڑنا اور نورہ لگانا سب صورتیں جائز ہیں، کہ مقصود اس موضع(جگہ)کا پاک کرنا ہے اور وہ سب طریقوں میں حاصل ہے-
(مزید فرماتے ہیں، کہ عورت کے لئے بعض علماء نے نتف(اکھاڑنا(حلق(مونڈنے سے افضل قرار دیا ہے-
(فتاویٰ رضویہ جلد22،صفحہ 600- رضا فاؤنڈیشن لاہور)
واللہ اعلم عزوجل و رسولہ اعلمﷺ
کتبــــــہ :ابورضا محمد عمران عطاری متخصص فی الفقہ