اپنی بیوی کو بیٹا کہنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے ؟

اپنی بیوی کو بیٹا کہنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے ؟

سوال : زید نے اپنی بیوی کو محبت میں بیٹا کہ دیا ۔ بیوی کہتی ہے کہ میں اب آپ کی بیوی نہ رہی ، تو کیا یہ لفظ بول دینے سے طلاق پڑگئی یا نہیں؟

الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ایسا پیار و محبت میں بھی نہیں کہنا چاہیے ، لیکن بھولے سے یا قصدا اگر کسی نے اپنی بیوی کو ” بیٹا” کہ دیا تو نکاح پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑے

گا ۔ خیال رکھیں ، ایسا لفظ نہیں بولنا چاہیے ۔

والله تعالى اعلم بالصواب ۔

کتبـــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارک پور 

Leave a Reply