کیا حکم ہے شریعت اسلامیہ کا اس بارے میں کہ کیا اہل حدیث بھی اہل سنت وجماعت ہیں؟
الجوابـــــــــــــــــــــــــــــ
ہرگز نہیں، یہ قطعاً اہل سنت و جماعت سے نہیں. آج کل اہل حدیث ایک گمراہ فرقے کا نام ہے جو ہمارے عرف میں وہابی اور غیر مقلد کہلاتے ہیں، انہوں نے اپنا نام اہلحدیث رکھ لیا ہے ان کے بہت سے عقائد حدیث نبوی اور سنت رسول اللہ کے خلاف ہیں جن کی تفصیل امام احمد رضا قدس سرہٗ نے اپنے رسالہ ” الکوکبۃ الشہابیہ” اور رسالہ ” النھی الاکید ” اور رسالہ ” سبحان السبوح ” وغیرہ میں بیان فرمائی ہے ۔
ان کا عقیدہ ہے کہ نماز میں بیوی سے جماع کا اور گائے، بیل، بھینس، گدھے کا خیال آجائے تو نماز ہوجائے گی اور اللہ کی پناہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا خیال آجائے تو نماز نہ ہو گی بلکہ یہ خیال کفر تک کھینچ لے جائے گا ۔
قرآن و حدیث میں دور دور تک اس عقیدے کا کوئی نام و نشان نہیں، مگر ہیں اہلحدیث. یہی حال ان کے دوسرے عقائد باطلہ کا بھی ہے اس لیے ہر گز اہل حدیث نہیں بلکہ وہابی، غیر مقلد، گمراہ گمراہ گر بدعقیدہ ہیں ۔
واللہ تعالی اعلم
کتبــــــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور