کوئی یہ کہے کہ دعا کرو رسول اللہﷺ قبول کر لیں گے تو اس کا کیا حکم ہے؟
سوال : کوئی یہ کہے کہ دعا کرو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قبول کر لیں گے تو اس کا کیا حکم ہے؟ اسے کیا سمجھنا چاہیے؟
الجوابـــــــــــــــــــــــ
دعا اللہ قبول کرتا ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سفارش سے اللہ ضرور قبول فرماتا ہے ۔ دعا کا معنی ہے مانگنا، اللہ سے مانگنے کو دعا
کہتے ہیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مانگنے کو استغاثہ اور مدد چاہنا کہتے ہیں ۔ قائل کی مراد یہ ہو سکتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم سے مانگو تمہاری مراد پوری ہو سکتی ہے ۔
مختصر یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے دعا کا لفظ نہیں بولنا چاہیے بلکہ آپ سے مانگنے کا لفظ بولنا چاہیے، قائل آئندہ احتیاط کرے۔
واللہ تعالی اعلم
کتبـــــــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور