کسی کو خون دینا جائز ہے یا نہیں؟ / کسی غیر مسلم کو خون دینا

کسی کو خون دینا جائز ہے یا نہیں؟ از مفتی نظام الدین رضوی

سوال : کسی کو خون دینا جائز ہے یا نہیں؟ اور کیا اس میں مسلمان ہونے کی قید ہے؟

الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــ

ایسی کوئی قید نہیں ہے، جان بچانے کے لیے بلا عوض خون دینا اور حاجت مند کو خون لینا دونوں جائز ہے ۔ اس میں مسلم

اور غیر مسلم کی کوئی تخصیص نہیں ،کہ جان بچانے کے لیے خون دینا لینا باب علاج سے ہے اور علاج سب کا جائز ہے ۔

واللہ تعالی اعلم

کتبـــــــــــــــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور

Leave a Reply