خطبے کے وقت ہاتھ میں عصا یا لکڑی کی چھڑی لے کر کھڑا ہونا سنت ہے یا نہیں؟
الجوابــــــــــــــــــــ
عام حالات میں سنت نہیں، اس کی تفصیل یہ ہے کہ حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم پہلے ہاتھ میں عصا لیکر خطبہ نہیں دیتے تھے، بعد میں جب عمر زیادہ ہو گئی، بدن کمزور ہو گیا اور ضعف بڑھ گیا تو سرکار علیہ السلام کمزوری کی وجہ سے ہاتھ میں عصا لیکر خطبہ دیا کرتے تھے ۔ تو جو لوگ بوڑھے اور کمزور ہوں ان کے لئے لاٹھی لے کر خطبہ پڑھنا سنت ہے ۔ اور جو لوگ قوی، توانا ہیں اور عصا کے بغیر ان کو قیام میں کوئی دشواری نہیں ہوگی ان کے لیے سنت نہیں ۔
واللہ تعالی اعلم
کتبــــــــــــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپو ر