خطبہ کی آواز جن تک نہیں پہنچ پاتی تو کیا ان کی نماز درست ہوگی؟
سوال : مسجد میں خطبہ جمعہ یا خطبہ عیدین کے وقت چونک ازدحام بہت ہوتا ہے اس وجہ سے جن لوگوں نے باہر صفیں قائم کر رکھی ہیں خطبہ
کی آواز ان تک نہیں پہنچ پاتی تو کیا ان کی نماز درست ہوگی؟
الجوابـــــــــــــــــــــ
خطبہ جمعہ تو ضروری ہے کہ جمعہ کے صحیح ہونے کے لئے شرط ہے ۔ مگر خطبے کے کلمات سارے نمازیوں کا سننا ضروری نہیں ہے ۔ اور یہ جو حکم ہے کہ خطبہ پڑھا جائے تو لوگ غور سے سنیں اور خاموش رہیں، اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر خطیب سے قریب ہیں تو غور سے سنیں اور خاموش بھی رہیں ۔ اور اگر خطبہ کی آواز سنائی نہیں دے رہی ہے تو لازم ہے کہ خاموش رہیں، لہذا نماز سب کی ہو جائے گی نماز میں کوئی فرق نہیں آئے گا ۔
واللہ تعالی اعلم
کتبــــــــــــــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور