خطبہ کے وقت خطیب کے لئے عصا یعنی لاٹھی ہاتھ میں لینا کیسا ہے ؟
الجواب بعون الملک الوہاب :
خطبہ کےوقت , خطیب کے لئے عصا یعنی لاٹھی کو ہاتھ میں نہ لینا بہتر ہے, البتہ اگر کوئی عذر ہو تو اس وجہ سے وہ لاٹھی کو ہاتھ میں لے سکتا ہے.
چنانچہ سیدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں :
"خطبہ میں عصا ہاتھ میں لینا بعض علماء نے سنت لکھا اور بعض نے مکروہ اور ظاہر ہے کہ اگر سنت بھی ہو تو کوئی سنت موکدہ نہیں تو بنظرِ اختلاف اس سے بچنا ہی بہتر ہے مگر جب کوئی عذر ہو”
وذلک لان الفعل اذا ترد بین السنیۃ والکراھۃ کان ترکہ اولی (وہ اس لئے کہ جب فعل کے سنت اور مکروہ ہونے میں شک ہو تو اس کا ترک بہتر ہوتا ہے).
(فتاویٰ رضویہ جلد 8 صفحہ 303 رضا فاؤنڈیشن لاہور)
واللہ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل وصلی اللہ علیہ والہ وسلم
کتبہ : مفتی ابواسیدعبیدرضامدنی