خوشی کے موقع پر تالیاں بجانا کیسا ہے؟

خوشی کے موقع پر تالیاں بجانا کیسا ہے؟

سوال، خوشی کے موقع پر تالیاں بجانا کیسا ہے؟

سائل:- محمد ابرار صاحب نظامی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بتوفیق الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب ،

تالـیــاں بـــجـــانــــا مــــنع ہــــے۔
تفسیر کبیر میں ہے
حضرت سیدناعبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما فرماتے ہیں کہ کفار ِقریش برہنہ(بے لباس) ہو کر خانۂ کعبہ کا طواف کرتے تھے اور سیٹیاں اور تالیاں بجاتے تھے۔

(تفسیر کبیر، پ٩، الانفال، تحت الآیۃ،٣٥،ج ٥،ص٤٨١)

بہارِ شریعت میں ناچنا اور تالی بجانا وغیرہ کو ناجائز فرمایا ہے۔

(ماخوذ از بہارشریعت،ج٣،ص٥١١)

واللہ تعالیٰ ورسولہ اعلم باالصواب ،

منظورالقادری خادم التدریس لدرجات العالیہ دارالعلوم معین الاسلام چھتونہ مہراج گنج

1 thought on “خوشی کے موقع پر تالیاں بجانا کیسا ہے؟”

  1. اسے کہتے ہیں سوال گندم جواب جو ۔۔۔
    ساٸل نے پوچھا کہ خوشی کے موقع پر تالیا بجانا کیسا ہے
    جواب ملا کہ کفار طواف کے وقت برھنا ہوتے اور سیٹیاں بجاتے ۔۔
    وہ بوقت عبادت سیٹی یا تالی بجانے کا کہتا تو پھر اس جواب کا موقع بنتا
    اگر اسے درست مانا جاۓ تو پھر تو ننگے ہوکر واشروم میں نہانا بھی درست نہیں کیوں کہ کفار ننگے ہو کر طواف کرتے تھے

    جواب دیں

Leave a Reply