کھانا پکانے کے برتن اور دیگر سامان کا انتظام شوھر پر لازم ہے یا عورت پر ؟
الجواب بعون الملک الوھاب
کھانا پکانے کے برتن اور تمام تر اخراجات شوہر پر لازم و ضروری ہے عورت پر کچھ لازم و ضروری نہیں ہے۔ سواۓ بچوں کی پرورش کے ہر چیز کا ذمہ دار شوہر ہے اس لۓ کہ شوہر کو حاکم قرار دیا گیا ہے
ارشاد باری تعالی ہے
الرجال قوامون علی النساء ۔
ترجمہ مرد عورتوں پر نگہبان ہے
حضور صدر الشریعہ فرماتے ہیں جس عورت سے نکاح صحیح ہو اس کا نفقہ شوہر پر واجب ہے عورت مسلمان ہو یا کافرہ آزاد ہو یا مکاتبہ محتاج ہو یا مالدار دخول ہوا ہو یا نہیں بالغہ ہو یا نابالغہ مگر نابالغہ میں یہ شرطہو کہ وہ جماع کی طاقت رکھتی ہو یا مشتہاۃ ہو شوہر کی جانبی کوئی شرط نہیں ہے بلکہ کتنا ہی صغیر السن ہو اس پر نفقہ واجب ہے
(بہار شریعت ج دوم ص٢٦٠)
در مختار میں ہے : ونفقۃ الغیر تجب علی الغیر باسباب ثلثۃ زوجیۃ وقرابۃ وملک فتجب للزوجۃ بنکاح صحیح علی زوجھا ۔
(درمختار جزء اول علی ھاشیۃ کشف الاستار ص٢٦٦)
لہذا معلوم ہوا کھانے پکانے کے بر تن اور تمام سامان شوہر پر لازم ہیں
واللہ اعلم بالصواب ۔
کتبہ:محمد سلمان رضا واحدی امجدی مہتمم مدرسہ غوث العلوم گلشن رضا الٰہی نگر سندیلہ ہردوئی
الجواب صحیح :خلیفہ حضور تاج الشریعہ ومحدث کبیر حضرت علامہ مولانا مفتی ابو الحسن صاحب قبلہ صدر شعبہ افتاء جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی مؤ