کھانا کھاتے وقت پہلے کس کا ہاتھ دھلایا جاے| کھانے کے آداب

کھانا کھاتے وقت پہلے کس کا ہاتھ دھلایا جاے

سوال : کیا فرماتے علماے دین ومفتیان شرع متین کہ کھانا کھانے کے لیے جب چند لوگ دستر خوان پر بیٹھے ہوں تو کس کے ہاتھ پہلے دھلائے جائیں بڑوں کے یا چھوٹوں کے؟

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب :

دستر خوان پر چند لوک کھانا کھانے کے لیے بیٹھے ہوں تو کھانا کھانے سے پہلے ہاتھ دھلانے کا ادب وطریقہ یہ ہے کہ پہلے چھوٹے بچوں کے ہاتھ دھلائے جائیں پھر پھر بڑوں کے ۔ اور کھانا کھانے کے بعد ہاتھ دھلانے کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے بڑوں کے ہاتھ دھلاے جائیں پھر چھوٹوں کے ۔ فتاوی قاضی خان میں ہے :

” والادب فی غسل الید قبل الطعام ان یبدا بالشُبّان ثم بالشیوخ وبعد الطعام علی العکس” اھ

(الفتاویٰ القاضی خان : ج: 2، ص: 366، کتاب الحظر والاباحۃ)

واللہ تعالٰی اعلم

کتبہ: مفتی عبدالقادر المصباحی الجعی

مقام : مہیپت گنج، ضلع: گونڈہ، یوپی، انڈیا

١٢ ربيع الاوّل ١٤٤٣ھ

Leave a Reply