کھڑے ہوکر وضو کرنا کیسا ہے؟
الجوابـــــــــــــــــــــــــــــ
وضو تو ہوجائے گا مگر کھڑے ہوکر وضو خلاف سنت ہے ۔ جہاں کوئی مجبوری ہو مثلاً کوئی ٹرین میں ہے اور کھڑے ہوکر
وضو کرنا دشوار ہے تو اس صورت میں معاف ہے لیکن جہاں مجبوری نہ ہو وہاں بیٹھ کر ، قبلہ رو ہو کر بسم اللہ پڑھ کراور نیت
کرکے سنت کے مطابق وضو کرنا چاہیے ۔
والله تعالى اعلم بالصواب ۔
کتبــــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور