کفار اپنے مردوں کی روٹی کرتے ہیں اس میں جانا کیسا ہے ؟
سوال : کافر اپنے مذہب کے اعتبار سے اپنے مردوں کی روٹی کرتا ہے اور اس میں مسلمانوں کو بھی کھانا کھلا رہا ہے تو اس میں مسلمانوں کو اس کے یہاں کھانے کے بارے میں کیا حکم ہے؟ جبکہ کھانا وغیرہ سب مسلم کے برتن میں مسلم باورچی نے بنایا ہو؟
الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــــ
کفار کی دعوت میں شرکت کرنا شرعاً ممنوع اور عرفا نہایت قبیح ہے. حضرت صدر الشریعہ علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں ” مسلمان کو مطلقاً کافروں سے اجتناب چاہیے نہ کہ ان کفار سے اتنا خلط کہ ان کی دعوت میں شرکت ہو جن کے یہاں جانا اور کھانا بھی عرفا نہایت قبیح ہے.
فتاویٰ امجدیہ جلد چہارم صفحہ 148
واللہ تعالی اعلم ۔
کتبـــــــــــہ : مفتی رضی الدین احـــــمد القادری
الجواب صحیح : مفتی جلال الدین احمد الامجدی