مدرسے میں عبادت گاہ بنی ہوئی ہےتوکیا اس میں جمعہ قائم کر سکتے ہیں؟

مدرسے میں عبادت گاہ بنی ہوئی ہےتوکیا اس میں جمعہ قائم کر سکتے ہیں؟

الجواب: حکم یہاں بھی وہی ہے کہ جمعہ ہو یا نماز پنجگانہ کی جماعت یہ مسجد میں قائم ہونی چاہیے۔ مسجد کااپنا حق ہے۔ اگر مسجدیں بھر جاتی ہیں اور مسجدوں میں جگہ تنگ ہو جاتی ہے اس وجہ سے مدرسے کے اندر بنے ہوئے عبادت خانے میں جمعہ قائم کیا جائے تو ان تین شرطوں کی رعایت کے(علاقے کا سب سے بڑا عالم جمعہ قائم کرے یا اس کی اجازت سے قائم کی جائے ۔اذن عام ہو کہ جو بھی مسلمان جمعہ کے لئے آنا چاہے آسکے ۔جمعہ کا خطبہ اور جمعہ ہونے سے پہلے گیٹ نہ بند کیا جائے) ساتھ وہاں بھی جمعہ قائم کر سکتے ہیں۔ نماز جمعہ صحیح اور درست ہوگی۔ لیکن اگر مسجدوں میں جگہ ہو، تنگی نہ ہو تو مدرسے میں یا مدرسے کے عبادت خانے میں نہ قائم کریں بلکہ مسجد میں حاضری دیں اس کی فضیلت اور اس کا اجر زیادہ ہے۔

کتبہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارک پور ۔ ( ماخوذ از بزم سوالات )

Leave a Reply