ایک ایسی مسجد جس میں فجر کی نماز نہیں ہوتی ہے اس میں نماز جمعہ درست ہے یا نہیں؟
الجوابـــــــــــــــــ
نماز جمعہ اس مسجد میں بھی درست ہے ۔ جمعہ صحیح ہونے کے لئے کتب شریعت میں جو شرائط بیان کیے گئے ہیں ان میں یہ شرط کہیں اور کسی مذہب میں نہیں کہ اس مسجد میں فجر کی نماز بھی ہوتی ہو جہاں جمعہ صحیح ہے ۔ وہاں ضرورت ہو تو کشادہ میدان میں بھی جمعہ کی نماز پڑھی جا سکتی ہے اگرچہ وہاں بھی فجر کی نماز یا کوئی بھی نماز نہ پڑھی گئی ہو ۔ ہاں جو بھی مسجد محلہ میں ہوں اس کو آباد کرنا اہل محلہ پر لازم ہے کہ فجر کی نماز یا دیگر اوقات کی نماز اس میں ضرور پڑھیں تاکہ مسجد آباد رہے ۔
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے
” انما یعمر مساجد اللہ من آمن باللہ والیوم الآخر ”
مسجدوں کو وہی لوگ آباد کرتے ہیں جو اللہ تعالی اور قیامت پر ایمان رکھتے ہیں ۔
واللہ تعالی اعلم
کتبہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور