جھینگا کھانا کیسا ہے؟ ازمفتی نظام الدین رضوی

جھینگا کھانا کیسا ہے؟ ازمفتی نظام الدین رضوی

الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــ

جھینگا مچھلی ہے یا نہیں، اس بارے میں پرانے زمانے سے حکیموں کے درمیان اختلاف ہے۔ کچھ لوگوں کی تحقیق ہے کہ وہ

مچھلی ہے اور کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ مچھلی نہیں ہے، اب اس اختلاف کے سبب علماء اور فقہاء کہتے ہیں کہ جب اس

کے مچھلی ہونے میں شبہ ہو گیا تو اس سے بچنا چاہیے ۔ دریائی جانوروں میں صرف مچھلی حلال ہے اور باقی جانور حرام

ہیں ۔ اب اگر جھینگا واقع میں مچھلی ہے مگر کچھ اطباء کے اختلاف کی وجہ سے اس میں شبہ پیدا ہو گیا تو اس لیے اس

سے بچنا بہتر ہے ۔ اگر کوئی کھانا چاہے تو کھا سکتا ہے اس کو حرام نہیں کہا جائے گا ہاں یہ مکروہ تنزیہی اور خلاف اولیٰ ہوگا ۔

واللہ تعالی اعلم

کتبہ :مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور

Leave a Reply