بعض جانوروں کا گوشت کھانا حلال اور بعض کا حرام ہے تو اس میں کیا حکمت ہے؟

بعض جانوروں کا گوشت کھانا حلال اور بعض کا حرام ہے تو اس میں کیا حکمت ہے؟

جواب:

انسانی طبیعت پر غذا کا اثر پڑتا ہے، اسی لیے شکاری چوپایوں اور شکاری پرندوں اور غلاظت کھانے والے والے جانداروں کے کھانے سے شریعت طاہرہ نے منع فرمادیا، اعلی حضرت امام احمد رضا قدس سرہ العزیز تحریر فرماتے ہیں:

"اس میں راز یہ ہے کہ ان چیزوں(یعنی: شکاری درندوں اور پرندوں) کی خصلت شرعاً بد ہے، تو اندیشہ ہے کہ ان کا گوشت کھانے سے کچھ خصلت ان کی سی آدمی میں پیدا ہوجائے، لہذا انسان کی عزت کے لئے ان کا کھانا حرام ہوا، جیسے کہ اس کی عزّت ہی کے لئے حلال جانور حلال کے گئے”

(فتاوی رضویہ ج ٨ ص٣٦٦)

محمد نظام الدین قادری۔

خادم درس وافتاء: دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی، بستی۔)


حضور ﷺ کی سنتیں اور نبوی دعائیں مسائل ورلڈ

2 thoughts on “بعض جانوروں کا گوشت کھانا حلال اور بعض کا حرام ہے تو اس میں کیا حکمت ہے؟”

Leave a Reply