Jamate Islami Aur Tableegi Jamat Ka Hukm
از: مولانا محمد سلمان رضا واحدی امجدی ۔مہتمم مدرسہ غوث العلوم گلشن رضا سندیلہ ہردوئی
سوال ۔جماعت اسلامی اور تبلیغی جماعت کے نظریات بیان کریں ؟پھر ان کا کفر واسلام واضح کریں؟
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب ۔
جماعت اسلامی اور تبلیغی جماعت ان دونوں جماعت کے نظریات گمراہ کن ہیں جماعت اسلامی کا بانی مولوی ابوالاعلی مودودی ہے اور تبلیغی جماعت کا بانی مولوی الیاس کاندھلوی ہے ان دونوں کے عقائد وہی ہیں جو دیوبندیوں و وہابیوں کے ہیں
ان سب کی اصل نجد کا وہ شیطان ہے جسے محمد بن عبدالوہاب کے نام سے جانا جاتا ہے جس کے بارے میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ار شاد فرمایا تھا
ومنھا یطلع قرن الشیطان ۔ اور نجد سے شیطان کا گروہ نکلے گا
(صحیح بخاری کتاب الفتن ج ٤ ص٤٤١. ٤٤٢)
ان کے مذہب کا رکن اعظم اللہ عزوجل کی توہین اور محبوبان خدا کی تذلیل ہے ہر امر میں وہ پہلو اختیار کریں جس میں منقصت نکلتی ہو ۔
جیسے کہ مولوی رشید احمد گنگوہی نے اپنی کتاب فتاوی رشیدیہ میں لکھا ہے کہ اللہ کے لۓ جھوٹ بولنا ممکن ہے یعنی اللہ جھوٹ بول سکتا ہے۔ معاذ اللہ
(فتاوی رشیدیہ کتاب العقائد ص ٢٠١٠.٢٠١١)
مولوی اسماعیل دہلوی نے اپنے رسالہ یک روزہ میں اللہ کی طرف امکان کذب کی نسبت کرتے ہوۓ لکھا ہے
جھوٹ اللہ کی قدرت کے تحت داخل ہے اگر یہ نہ مانا جاۓ تو بندے کی قدرت اللہ سے بڑھ جاۓ گی ۔ معاذ اللہ ۔(رسالہ یک روزہ ص ١٧ )
حلانکہ اہل سنت و جماعت کا عقیدہ یہ ہے کہ جھوٹ بولنا اللہ کے لۓ محال ہے
وھو محال لانہ نقص والنقص علیہ محال ۔
اور مولوی اسمعیل دہلوی ہی نے اپنی کتاب صراط مستقیم میں لکھا ہے اپنی بیوی کی مجامعت کا خیال بہتر ہے اور شیخ یا انہی جیسے بزرگوں کی طرف خواہ رسالت مآب ہی ہوں اپنی ہمت یعنی اپنے خیال کو لگا دینا اپنے بیل اور گدھے کی صورت میں میں مستغرق یعنی ڈوب جانے سے بہتر ہے ۔
(صراط مستقیم صفحہ نمبر ١٧٠.١٦٩ مطبوعہ اسلامی )
انہیں جماعتوں کے ایک سرغنہ نے اپنی کتاب میں لکھا جس کا نام محمد یا علی ہو وہ کسی چیز کا مالک ومختار نہیں ہے (تقویۃ الایمان فصل ٤شرک فی العبادات کی برائی کا بیان ص٤٣ )
ان کا ایک عقیدہ یہ بھی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ کو خاتم النبیین بمعنی آخر الانبیاءنہیں مانتے ہیں
اور یہ صریح کفر ہے ۔(تحذیر الناس خاتم النبیین کا معنی معنی ص٤ ۔٥ )
اور بھی ان کے بہت سارے عقائد و نظریات ہیں جن سے ان کا کفر ظاہر ہوتا ہے
ان کا ایک عقیدہ یہ بھی ہے کہ امتی بسا اوقات انبیاء سے عبادت میں آگے بڑھ جاتے ہیں جیسا کہ تحذیر الناس میں لکھا ہے
دلیل اس دعوے کی یہ ہے کہ انبیاء اپنی امت سے اگر ممتاز ہوتے ہیں تو علوم ہی میں ممتاز ہوتے ہیں باقی رہا عمل تو اس میں بسا اوقات بظاھر امتی مساوی ہو جاتے ہیں بلکہ بڑھ جاتے ہیں اور اگر قوت عملی اور ہمت میں انبیاءامتیوں سے زیادہ بھی ہیں ۔(تحذیرالناس نبوت کمالات علمی میں سے ہے ص ٧)
انہیں جماعتوں کے اکابرین نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے علم غیب کو بچے پاگل اور جانوروں سے تشبیہ دی چنانچہ مولوی اشرف علی تھانوی نے حضور کے علم کی نسبت یہ تقریر کی ۔
آپ کی ذات مقدسہ پر علم غیب کا حکم کیا جانا اگر بقول زید صحیح ہو تو دریافت یہ امر ہے اس غیب سے مراد بعض غیب ہے یا کل غیب ؟اگر بعض علوم غیبیہ مراد ہیں تو اس میں حضور کی کیا تخصیص ہے؟ایسا علم غیب تو زید و عمرو ہر صبی ومجنون بلکہ جمیع حیوانات وبہائم کے لۓ حاصل ہے ۔۔معاذ اللہ(حفظ الایمان سوال وجواب سوم صفحہ ١٣)۔
انہیں کے سرغنہ نے نبی کے علم غیب کو شیطان سے کم بتایا اور کہا کہ شیطان کا علم نص قطعی سے ثابت ہے اور نبی کے لۓ علم کو ثابت کرنا شرک ہے ۔(براہین قاطعہ بجواب انوار ساطعہ ۔مسئلہ علم غیب ص ٥٥)
یہاں ان کے چند عقائد ذکر کۓ گیۓ ہیں ورنہ ان کی کتابیں گستاخیوں سے بھری ہوئی ہیں
لہذا ان تمام عقائد باطلہ سے معلوم ہوا کہ یہ کھلے ہوۓ کافر ہیں یہ تمام عقائد قرآن وحدیث کے خلاف ہیں علماء حرمین طیبین نے تو یہاں تک کے کہا ہے کہ من شک فی کفرہ وعذابہ فقد کفر ۔جو ان کے کفر و عذاب میں شک کرے وہ بھی کافر ہے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فر ماتے ہیں
ایاکم و ایاھم لا یضلونکم ولایفتنونکم
ہمیں چاھۓ کہ ہم ایسی جماعتوں سے دور رہیں نہ ان سے رشتہ داری کریں نہ میل ملاپ رکھیں کہیں وہ اپنے مکرو فریب سے گمراہی اور فتنے میں نہ ڈال دیں ۔
و اللہ اعلم با الصواب ۔۔
از: مولانا محمد سلمان رضا واحدی امجدی ۔مہتمم مدرسہ غوث العلوم گلشن رضا سندیلہ ہردوئی