جیب میں انڈا رکھ کر نماز پڑھنا کیساہے؟
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں انڈے کے اندر کی زردی خون بن جائے اور شیشی میں ڈال کر جیب میں رکھ کر نماز پڑھی تو صحیح ہوئی یا نہیں ؟ جواب عنایت فرمائیں ۔
المستفتی: اسماعیل خان ممبر سنی مسائل شرعیہ گروپ:
الجواب بعون الملک الوہاب :
مذکورہ صورت میں جواب یہ ہےکہ جیب میں انڈا ہے اور اگر اس کی زردی خون ہو چکی ہے پھر اسی حالت میں نماز پڑھی لی تو نماز ہو جائے گی۔
جیساکہ حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ حضرت مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمۃ فرماتےہیں :
اگر نماز پڑھی اور جیب وغیرہ میں شیشی ہے اور اس میں پیشاب یا خون یا شراب ہے تو نماز نہ ہو گی اور جیب میں انڈا ہے اور اس کی زردی خون ہو چکی ہے تو نماز ہو جائے گی۔
(بہار شریعت حصہ دوم ص ۳۹۲/ نجاستوں کا بیان,مکتبۃ المدینہ،)
والله تعالیٰ اعلم بالصواب
اسیر حضور تاج الشریعہ
محمد نورجمال رضــوی دینـــاجپـــوری
کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
مؤرخہ:(۸) صفر المظفر -۱۴۴۳ہجری