جے شری رام کا نعرہ لگانے والے کا حکم ؟ مفتی جلال الدین احمد امجدی

جے شری رام کا نعرہ لگانے والے کا حکم ؟ مفتی جلال الدین احمد امجدی

زید ایک بد نام مسلم کش پارٹی کا ممبر ہےاور ان کے جلسوں میں شرکت کرتا ہے اور جے شری رام کا نعرہ بھی لگاتا ہے اور انہیں کے انداز میں جے شری رام کہہ کر سلام کرتا ہے اور مسلمانوں کے خلاف مخبری اور جھوٹی باتیں کہہ کر بھڑکاتا ہے۔اور انہیں کا ساتھ بھی دیتا ہے لہذا زید اور اسے حق بجانب کہنے والوں پر حکم شرع کیا عائد ہوتا ہے؟

جواب :

اگر واقعی زید کے اندر وہ تمام باتیں پائی جاتی ہیں جو سوال میں مذکور ہیں تو وہ گمراہ سخت گنہگار ،مستحق عذاب نار اس پر لازم ہے کہ اعلانیہ توبہ اور استغفار کرے اور بیوی والا ہو تو تجدید نکاح بھی کرے اگر وہ ایسا نہ کرے تو سب مسلمان اس کا سخت بائیکاٹ کریں۔ زید کا ساتھ دینے والے غلطی پر ہیں وہ بھی اس کا سماجی بائیکاٹ کریں۔
واللہ تعالی اعلم ۔

کتبہ : مفتی جلال الدین احمد امجدی

Leave a Reply