جے ہند اور اسی طرح جے جھارکھنڈ جیسے الفاظ مسلمانوں کو استعمال کرناکیساہے ؟

جے ہند اور اسی طرح جے جھارکھنڈ جیسے الفاظ مسلمانوں کو استعمال کرناکیساہے ؟

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مفتیان عظام جے ہند کا نعرہ لگانا کیسا ہے?کس کے پاس ہو تو بھیجیں مہربانی ہوگی*
المستفتی★ اللہ کا بندہ

الجـــــوابـــــــــــــــ بعون الملک الوہاب
جے ہند اور اسی طرح جے جھارکھنڈ جیسے الفاظ مسلمانوں کو استعمال کرنا جائز نہیں ۔

جیساکہ فتاوی شارح بخاری میں ہے کہ
” یہ دونوں لفظ ( جے ہند ، جے جھارکھنڈ) ہندوؤں کا شعار ہے یہ لفظ جب کوئی بولتا ہے تو اس سے سمجھ میں آتا ہے کہ بولنے والا ہندو ہے اس لئے مسلمانوں کو جائز نہیں کہ اس قسم کے الفاظ استعمال کریں ۔ حدیث میں ہے کہ” و ایاکم وزی الاعاجم ” یعنی عجمیوں کے طریقوں سے دور رہو” اھ
( ج:2/ص:463/ کتاب العقائد/ باب الفاظ الکفر /دائرۃ البرکات گھوسی ضلع مئو )

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبــــــــــــــــــہ:حضرت مفتی اسرار احمد نوری بریلوی صاحب قبلہ،*
28۔۔۔ذوالقعدہ۔۔۔1444ء
18۔۔۔جون۔۔۔2023۔۔۔بروز اتوار

Leave a Reply