انجیر کھانے کے پندرہ زبردست فائدے ۔ پتھری اور قبض کا علاج انجیر سے

انجیر کھانے کے پندرہ زبردست فائدے ۔

آج ہم آپ کے سامنے انجیر کھانے کے فائدے بیان کریں گے ۔اللہ تعالی نے کہیں آسمان کی قسم ارشاد فرمائی ،کہیں زمین کی قسم ، اسی طرح بہت ساری چیزوں کی قسمیں ۔ ان میں اللہ تبارک و تعالی نے انجیر کی قسم کارشاد فرمائی ہے۔ مستقل قرآن کریم میں ایک سور ت ہے سورہ تین کے نام سے جو تیسویں پارے میں ہے۔ تین کے معنی ہی ہوتے ہیں انجیر۔انجیر کی اللہ تعالی نے قسم ارشاد فرمائی ہے یہ ایک انتہائی لذیذو مفید پھل ہے جس کے کھانے کے انتہائی درجے فوائد ہیں ۔آج انشاءاللہ آپ کے سامنے 15 فائدے بیان کریں گے۔ انجیر کے بارے میں یقینا ہم جانتے ہیں کہ انجیر تھوڑا سا مہنگا پھل ہوتا ہے لیکن آج کے زمانے میں جہاں ہم اپنی صحت کے اعتبار سے ہزاروں، لاکھوں روپے خرچ کر دیتے ہیں تو کیوں نہ ہم ایسا کریں کہ اپنی جو غذائیت ہے، اپنا جو ڈائٹ چارٹ ہے اس کو ایسا بنا لیں کھانے کے اعتبار سےاور اپنے آپ کو اتنا کو فکر مند رکھیں کہ ہمیں ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت ہی نہ پڑے تو انہیں میں سے ایک پھل ہوتا ہے انجیر ۔
جس میں حکما اس بات پر متفق ہیں سا،رے ڈاکٹر س یہ بات بتاتے ہیں کہ غذائیت یعنی نیوٹریشن میں سب سے اچھا اگر کوئی پھل غذائیت کا ہوتا ہے تو وہ انجیر ہوتی ہے اس لیے انجیر میں آپ دیکھیں کہ چھلکا نہیں ہوتا ،انجیر کے اندر گٹھلی نہیں ہوتی یعنی کہ پورا کا پورا پھل ہوتا ہے جس کو آپ کھا لیں جیسے شہتوت کا پھل ہوتا ہے نہ، سیم اسی طریقے سے۔ انشاءاللہ ہم ترتیب وار اپ کے سامنے 15 فائدے ذکر کرتے ہیں ویسے تو حکماء نے بے شمار فائدے اس کے بتائے ہیں ۔

(۱) پہلا فائدہ یہ ہے کہ جو پتھری کے بیمار ہوتے ہیں گردے کی اور پتے کی پتھری کو انجیر باہر نکال دیتی ہے یعنی جن ہمارے دوستوں کو، ساتھیوں کو ،جن بہنوں کو اگر اسٹون کی تکلیف ہے، پتھری کی تکلیف ہے نا تو وہ انجیر کثرت سے کھایا کریں ۔روزانہ دو تین دانے صبح خالی پیٹ اگر کھا لیں گے انشاءاللہ اپٓپ کی اسٹون کی تکلیف ختم ہو جائے گی ۔

(۲)نمبر دو پر ہے۔ چہرے پر نکھار لاتا ہے۔ انجیر کھانے والوں کے چہروں پر نکھار رہتا ہے۔

(۳)نمبر تین ۔ قولنج کی بیماری قولک پین یعنی جو ہماری بڑی آنت ہوتی ہے اس میں درد پیدا ہو جاتا ہے قبضیت وغیرہ کی وجہ سے ۔ کولک پین میں یہ انجیر انتہائی مفید ہوتی ہے اور اس بیماری کو ختم کرتی ہے۔

(۴)نمبر چار۔ کمر کے درد میں کافی مفید ہے بہت سارے لوگوں کو کمزوری ا ٓجاتی ہے، کمر درد کی شکایت ہوتی ہے تو انجیر کھانے کی برکت سے کمر درد کی تکلیف ختم ہو جاتی ہے۔

(۵) نمبر پانچ۔ نہار منہ یعنی خالی پیٹ صبح انجیر کھانا کئی بیماریوں سے حفاظت کا ذریعہ ہے۔

(۶) نمبر چھ۔ بواسیر کو ختم کرتی ہے۔ پیٹ کی بیماریوں میں بواسیر ایک انتہائی خطرناک بیماری ہوتی ہے جو دھیرے دھیرے قبضیت کی شکل ہوتے ہوتے وہ بواسیر تک پہنچا دیتی ہے تو اس لیے انجیر کھانے والے جو ساتھی ہوتے ہیں ان کو بواسیر کی تکلیف سے حفاظت ہوتی ہے ۔

(۷)نمبر سات پر ہے۔ گھٹیا یعنی جو جوڑوں کا درد ہوتا ہے ،جوڑوں کے درد میں بھی انجیر کافی مفید چیز ہے۔

(۸)نمبر اٹھ پر ہے۔انجیر زہر کے اثرات سے محفوظ رکھتی ہے۔ کبھی کبھی زہریلی چیزیں ہوتی ہیںجو ہم کو کاٹ لیں جیسےزہریلے جانور تو انجیر کھانے والے جو ساتھی ہوں گے ان کو زہر کا اثر کم سے کم پہنچے گا اس کا نقصان کم سے کم ہوگا۔

(۹)نمبر نو پر ہے۔ سینے کے بوجھ اور پھیپھڑوں کے سوجن میں مفید ہے۔

(۱۰) جگر اور تلی یعنی جو کلیجی اور تلی ہوتے ہیں ان کو صاف رکھتی ہے تندرست بنا کر ۔

(۱۱) بلغم کودور کرتی ہے جیسے بہت سے سارے ہمارے ساتھی ہوتے ہیں ان کو سردی ہوتی ہے تو بلغم جم جاتا ہے۔ کف جم جاتا ہے، توانجیر دھیرے دھیرے پتلا کر کے پانی کی شکل میں ان کو باہر نکال دیتی ہے

(۱۲) انجیر آنتوں کو نرم کرتی ہے، آنتوں کے نرمی کی وجہ سے قبض میں کافی مفید ہوتی ہے قبضیت کی شکایت دور ہوتی ہے۔

(۱۳) پیشاب آور ہے۔ دیکھیے ابھی جیسے کڈنی کے بارے میں بتایا تو کڈنی کے ریلیٹڈ ہے یعنی کہ اگر وہاں پتھری ہے تو ان کو پیشاب کا مسئلہ ہو جاتا ہے تو انجیر کھانے والوں کو پیشاب اچھا آتا ہے، کھل کر آتا ہے اس لیے جن کو پیشاب کی تکلیف ہوتی ہے قطرہ قطرہ آتے رہتا ہے اور ویسے ہی کھل کر پیشاب نہیں اتآ تو ان کو انجیر کھانا چاہیے۔

(۱۴) آنتوں کے سدوں کو دور کرتی ہے ،کبھی کبھی قبضیت ایسی ہو جاتی ہے کہٓ انتوں میں جو غلاظت ہے وہ جم جاتی ہےتو تکلیف ہوتی ہے۔ تو انجیرآنتوں میں جو سدے پڑ جاتے ہیںتو ان کو ختم کرنے کے لیے بھی انجیر انتہائی مفید ایک چیز ہے۔

(۱۵)پرانی بلغمی جو کھانسی ہوتی ہے بلغمی کھانسی میں بھی یہ انجیر بہت مفید ہے۔
یہ آپ کے سامنے چن چنا کر چند فائدے ذکر کیے ہیں اس کے علاوہ بھی بہت سے فائدے ہیں آپ انجیر کھانا شروع کریں آپ خود ہی اپنے اندر فرق محسوس کریں گے ۔

مولانا اظہر علیمی 

 

Leave a Reply