سری اور جہری نماز میں مقتدی کب ثنا پڑھے
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ امام صاحب نے جماعت کھڑی کردی سری نماز ہے رکوع سے پہلے مقتدی نے اقتدا کی اب مقتدی ثناء پڑھے گا کی نہیں جواب عنایت فرمائیں۔
سائل: محمد یعقوب علی رضوی رضوی (گجرات)
حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ علامہ امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ امام نے بالجہر قراءت شروع کر دی تو مقتدی ثنا نہ پڑھے اگرچہ بوجہ دُور ہونے یا بہرے ہونے کے امام کی آواز نہ سنتا ہو جیسے جمعہ و عیدین میں پچھلی صف کے مقتدی کہ بوجہ دُور ہونے کے قراء ت نہیں سنتے۔ امام آہستہ پڑھتا ہو تو پڑھ لے۔
امام کو رکوع یا پہلے سجدہ میں پایا، تو اگر غالب گمان ہے کہ ثنا پڑھ کر پالے گا تو پڑھے اور قعدہ یا دوسرے سجدہ میں پایا تو بہتریہ ہے کہ بغیر ثنا پڑھے شامل ہو جائے۔
(بہار شریعت جلداول صفحہ 523 )
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ؛ محمد اشفاق عالم امجدی علیمی (بچباری آبادپور کٹیہار)بانی، المسائل بالدلائل گروپ