امام حسین رضی اللہ عنہ کو شہید کرنے والے کون لوگ تھے شعیہ تھے یا صحابہ ؟
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
سید صاحب آپ کی بارگاہ میں ایک سوال ہے
امام حسین رضی اللہ عنہ کو شہید کرنے والے کون لوگ تھے شعیہ تھے یا صحابہ
عمر بن سعد کون تھا شعیہ تھا یا اور کوئی
الجواب
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت میں بہت بڑا ہاتھ ان لوگوں کا تھا جو اپنے آپ کو شیعان علی کہتے تھے،انہی کے بارے میں امام زین العابدین نے فرمایا تھا کہ
قد خذلتنا شیعتنا… ہمارے شیعوں نے ہمیں رسوا کر دیا۔
عمرو بن سعد یزیدی لشکر کا اہم رکن تھا جس نے ان شیعان کی مدد سے ظلم کے پہاڑ توڑے تھے۔
واللہ اعلم بالصواب
کتبہ : مفتی کامران عطاری مدنی