علاج کے پیسوں کے لئے زنا کرنا کیسا ہے ؟ از مفتی نظام الدین رضوی

علاج کے پیسوں کے لئے زنا کرنا کیسا ہے ؟

سوال : زید کی ایک بہن ہے اور زید بہت بیمار ہے یہاں تک کہ زید مرنے والا ہے، زید اور اس کی بہن کے پاس کچھ بھی نہیں ہے اس کی بہن زید کو ڈاکٹر کے پاس لے گئی ڈاکٹر نے زید کی بہن کو بلا کر کہا یہ بچ جائے گا اس کے لئے اتنے روپے چاہیے ورنہ مر جائے گا، تو زید کی بہن جن لوگوں کے پاس روپیہ مانگنے گئی وہ لوگ کہتے ہیں کہ تم کو میرے ساتھ بدفعلی کرنی ہوگی تو اس حال میں زید کی بہن کیا کرے اس کے ساتھ بدفعلی ہوگی تو زید بچ جائے گا ورنہ مر جائے گا؟

الجوابـــــــــــــــــــــــ

فرضی سوال نہیں کرنا چاہئے، ہزار بار اللہ کی پناہ ۔ اگر ہمارے سماج میں کہیں ایسے نا خدا ترس ہوں تو زید کی بہن صبر کرے اور زید کو اللہ کے

حوالے کرے، اس کی مرضی چاہے بچائے چاہے موت دے ۔

الحمدللہ ہمارے معاشرے میں بے شمار اصحاب خیر ایسے ہیں جو اللہ کے لئے اس کی مدد کریں گے ۔ ایسے میں وہ کسی بدکار کے سامنے کیوں

ہاتھ پھیلا ہے قرآن پاک میں ہے اللہ ارشاد فرماتا ہے ” من يتق الله يجعل له مخرجا ويرزقه من حيث لا يحتسب ومن يتوكل على الله فهو

حسبه”

جو اللہ سے ڈرے اللہ اس کے لئے نجات کی راہ نکال دے گا ۔ اور اسے وہاں سے روزی دے گا جہاں سے اس کا گمان نہ ہو اور جو اللہ پر بھروسہ کرے تو وہاں اسے کافی ہے ۔

ہمارا مسلم معاشرہ الحمدللہ آج بھی ایسے بدنما داغ سے پاک ہے اور خدا سے پاک رکھے ۔

واللہ تعالی اعلم

کتبـــــــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور

Leave a Reply