عدت کسے کہتے ہیں اس کی کتنی قسمیں ہیں مفصلا بیان فرمائیں ۔
الجواب بعون الملک الوھاب
نکاح زائل ہونے کے بعد عورت کا نکاح سے ممنوع ہونا اور ایک زمانے تک انتظار کرنا عدت ہے ۔
ارشاد ربانی ہے ۔
والمطلقت یتربصن بأنفسھم ثلثۃ قروء ۔
(سورہ البقرہ آیت ٢٢٨)
طلاق والیاں اپنے آپ کو تین حیض تک روکے رہیں
آزاد عورت جس کو رخصتی کے بعد طلاق ہو جاۓ اس کی تین قسمیں ہیں
مطلقہ حاملہ کی عدت وضع حمل ہے
ایسی مطلقہ جس کو حیض آتا ہو اس کی عدت تین حیض ہے
ایسی مطلقہ جس کو کم عمری ۔بڑھاپے یا بیماری کی وجہ سے حیض نہ آتا ہو اس کی عدت تین ماہ ہے وہ عورت اپنے آپ کو نکاح سے تین مہینے تک روکی رہے یہی اس کی عدت ہے ۔
حوالہ کتب فقہ
واللہ اعلم باالصواب ۔
کتبہ :محمد سلمان رضا واحدی امجدی مہتمم مدرسہ غوث العلوم گلشن رضا الٰہی نگر سندیلہ ہردوئی ۔
الجواب صحیح ۔خلیفہ حضور تاج الشریعہ و حضور محدث کبیر حضرت علامہ مولانا مفتی ابو الحسن صاحب قبلہ ۔
صدر شعبہ افتاء جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی مؤ