حضور صدر الشریعہ کو صدر الشریعہ لقب کس نے دیا؟
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ وبرکاتہ
مسئلہ: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ کو صدر الشریعہ کا لقب کس نے دیا، اور کیوں دیا اور نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟
جواب عنایت فرمائیں،، مہربانی ہوگی
سائل؛ فاروق اعظم (اتر دیناج پور)
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک العزیز الوھاب
حضور اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضلِ بریلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ہی حضرت مولانا امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ کو صدر الشریعہ کے خطاب سے نوازا ہے۔
(تذکرہ صدر الشریعہ صفحہ 20)
نماز جنازہ کس نے پڑھائی۔۔ نائب مفتی اعظم ہند حضور شارح بخاری علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ حضور صدر الشریعہ کی نماز جنازہ حضور حافظ ملت علیہ الرحمہ نے پڑھائی۔۔
(مقالات شارح بخاری جلد1 صفحہ 126)
صدر الشریعہ کو اللہ تبارک و تعالیٰ نے جملہ علوم و فنون میں مہارت تامہ عطا فرمائی تھی آپ معقولات ومنقولات کے متبحر عالم کبیر اور مشہور روزگار فاضل جلیل تھے۔ خصوصاً تفسیر، حدیث اور فقہ سے ایسا گہرا لگاؤ تھا کہ جزئیات ومسائل شرعیہ آپ کی نوک زبان پر رہا کر تے تھے اسی نسبت سے اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی نے آپ کو صدر الشریعہ کا لقب عطا فرمایا تھا۔
(ماہنامہ اشرفیہ کا صدر الشریعہ نمبر 154اکتوبر نومبر 1995)
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ:محمد اشفاق عالم أمجدی علیمی (بچباڑی آبادپور کٹیہار الھند)