حضور صلی اللہ علیہ وسلم کھانے میں میٹھا پہلے استعمال فرماتے تھے یا بعد میں ؟

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کھانے میں میٹھا پہلے استعمال فرماتے تھے یا بعد میں ؟

سائل : عبدالرحمن برکاتی

الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

علامہ ابن عابدین شامی رحمۃ اللہ علیہ نے ردالمحتار میں تحریر فرمایا ہے کہ نمکین سے کھانے کی ابتداء کرنا اور نمکین پر انتہاء کرنا سنت ہے , بلکہ اس طرح کرنے میں ستر (70) بیماریوں سے شفاء ملتی ہے ۔

تو علامہ شامی رحمۃ اللہ علیہ کی اس بات سے یہی سمجھ میں آتا ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ و سلم میٹھا , نمکین کھانے کے درمیان میں استعمال فرماتے تھے (یعنی اوّل و آخر نمکین, درمیان میں میٹھا) ۔

چنانچہ عمدۃ المحققین علامہ ابن عابدین شامی رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں :

"ومن السنۃ البداءۃ بالملح والختم بہ بل فیہ شفاء من سبعین داء”

یعنی نمکین کے ساتھ (کھانے کی) ابتداء کرنا اور اسی (یعنی نمیکن) کے ساتھ (کھانا) ختم کرنا سنت میں سے ہے , بلکہ اس میں ستر (70) بیماریوں سے شفاء ہے.

(ردالمحتار علی درمختار جلد 9 صفحہ 562 دارالمعرفۃ بیروت لبنان)

واللہ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل وصلی اللہ علیہ والہ و سلم

کتبہ : مفتی ابواسیدعبیدرضامدنی

Leave a Reply