حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو معراج شریف کتنی بار ہوئی ؟
الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو بیداری کی حالت میں جسم اور روح کے ساتھ صرف ایک بار معراج شریف ہوئی، البتہ روحانی طور پر خواب میں کافی مرتبہ معراج شریف ہوئی.
چنانچہ سیدنا علامہ شہاب الدین احمد بن محمد قسطلانی رحمۃ اللہ علیہ نقل فرماتے ہیں :
"بعض عارِفین رحمھم اللہ کا بیان ہے کہ سیِّدِ عالَم صلی اللہ علیہ والہ و سلم کو چونتیس (34) مرتبہ معراج شریف ہوئی ان میں سے ایک جسم کے ساتھ اور باقی روح کے ساتھ خوابوں کی صورت میں ہوئی ۔
(مواھب اللدنیۃ، المقصد الخامس، جلد 2 صفحہ 341 دارالکتب العلمیہ بیروت)
کتبہ : مفتی ابواسیدعبیدرضامدنی