حضور کو عالم الغیب کہنا کیسا ہے ؟ / مسائل ورلڈ

حضور کو عالم الغیب کہنا کیسا ہے ؟

سوال : زید و عمر میں اس بات پر گفتگو ہوئی کہ حضور مظہر خدا ہیں . اللہ عالم الغیب ہے حضور بھی عالم الغیب. اللہ حیی و قیوم ہے حضور بھی حیی و قیوم ہیں و بعطاے الہی. تو بکر نے کہا کہ بندے پر عالم الغیب کا یا حی و قیوم کا اطلاق جائز نہیں . حضور صلی اللہ علیہ وسلم عالم غیب یعنی غیب داں ضرور ہیں اسی طرح قیوم نہیں قیم ضرور ہیں وغیرہ وغیرہ. ان مسائل کو واضح طور پر تحریر فرمائیں.

الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــ

حضور صلی اللہ علیہ وسلم عالم غیب یعنی غیب داں ضرور ہیں. لیکن عالم الغیب کا اطلاق حضور پر جائز نہیں. ھکذا قال العلماء لاھل السنۃ ولجماعۃ. اور بے شک حضور علیہ الصلاۃ والسلام حی یعنی زندہ ہیں ۔

حدیث شریف میں ہے : ان اللہ حرم علی الارض ان تاکل اجساد الانبیاء فنبی اللہ حیی یرزق (مشکوۃ)

مگر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو قیوم کہنا جائز نہیں کہ یہ خدا تعالیٰ کے اسمائے خاصہ میں سے ہے جیسے رحمن.
وھو تعالی اعلم ۔

کتبہ : مفتی جلال الدین احمد الامجدی
ماخوذ از فتاویٰ فیض الرسول ص 24

Leave a Reply