حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا آخری نبی ہونا قطعی یقینی انکار کرنے والا کافر ہے

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا آخری نبی ہونا قطعی یقینی انکار کرنے والا کافر ہے

سوال ۔رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری نبی نہ ماننا اور خاتم النبین کا معنی آخری نبی ہونے سے انکار کرنا کیسا ہے تحقیق کریں ۔

الجواب بعون‌الملک الوھاب 

حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کا آخری نبی ہونا قطعی ہے اور یہ قطعیت قرآن وحدیث واجماع امت سے ثابت ہے قرآن‌مجید کی صریح آیت بھی موجود ہے اور احادیث تواتر کی حد تک پہنچی ہوئی ہے اور امت کا اجماع قطعی بھی ہے ان سب سے ثابت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سب سے آخری نبی ہیں اور آپ کے بعد کوئی نبی ہونے والا نہیں ہے جو حضور پرنور صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کے بعد کسی اور کو نبوت ملنا ممکن جانے وہ ختم نبوت کا منکر کافر اسلام سے خارج ہے جیسے کہ مرزا غلام احمد قادیانی اور اسکے ماننے والے خاتم نبی ہونے کا انکار کرکے کافر ہوۓ اسی طرح وہابیہ دیابنہ کے سرغنہ قاسم ناناتوی نے تحذیر الناس میں نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے بعد نبی پیدا ہونے کو ممکن جانا ۔

حوالہ تحذیر الناس خاتم النبین کا معنی ص 4۔5

ابو داؤد کی حدیث ہے حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا بے شک اللہ نے میرے لۓ تمام روۓ زمین کو سمیٹ دیا اور میں نے اس کے مشرقوں مغرب کو دیکھ لیا اس حدیث کے آخر میں ارشاد فرمایا کہ
سیکون فی امتی کذابوں ثلاثون کلھم یزعم انہ نبی وانا خاتم‌النبین لانبی بعدی ۔
(حوالہ ابو داؤد کتاب الفتن والملاحم حدیث نمبر 4252)

اعلی حضرت علیہ الرحمہ فرماتے ہیں
اللہ عزوجل سچا ہے اس کا کلام سچا ہے مسلمان پر جس طرح لاالہ الا اللہ ماننا اللہ سبحانہ و تعالی کو احد صمد لاشریک لہ جا ننا فرض‌اول ومناط‌ایمان ہے یونہی محمد رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کو خاتم‌النبین ماننا ان کے زمانے میں خواہ ان کے بعد کسی نبی جدید کی بعثت کو یقینا محال و باطل جاننا فرض اجل ہے وجزء ایقان ہے ولکن رسول اللہ وخاتم‌النبین نص قطعی قرآن پاک ہے اس منکر نہ منکر بلکہ شبہ کرنے والا نہ شاک کہ ادنی ضعیف احتمال خفیف سے توہم خلاف رکھنے والا قطعا اجماعا کافر ملعون مخلد فی النار فی النیران نہ ایسا کہ وہی کافر ہو بلکہ جو اس کے عقیدے ملعونہ پر مطلع ہوکر اسے کافر نہ جانے وہ بھی کافر ہے جو اس کے کافر ہونے میں شک و تردد کا راہ دے وہ بھی کافر بین الکافر جلی الکفران ۔یعنی (واضح کافر ہے اس کا کفر روشن ہے)

(فتاوی رضویہ رسالہ جزاء اللہ عدوہ بابائہ ختم النبوۃ ج 15)۔۔

بہار شریعت میں ہے
حضور خاتم النبین ہیں یعنی اللہ عزوجل نے سلسلہ نبوت حضور پر ختم کردیا ۔کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں یا بعد کوئی نیا نبی نہیں ہو سکتا ہے جو حضور کے زمانے یا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی نبوت ملنا مانے یا جائز جانے ۔کافر ہے ۔
بہار شریعت ح اول ص 63

کتبہ : محمد سلمان رضا واحدی امجدی الٰہی نگر سندیلہ ہردوئی ۔

الجواب صحیح  ۔خلیفہ حضور تاج الشریعہ حضرت علامہ مولانا مفتی ابو الحسن صاحب قبلہ صدر شعبہ افتاء جامعہ امجدیہ گھوسی مؤ

4 thoughts on “حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا آخری نبی ہونا قطعی یقینی انکار کرنے والا کافر ہے”

Leave a Reply