حضور اقدسﷺ کے ولادت کی خوشی منانے سے کیا فاٸدہ ہوتا ہے؟

حضور اقدسﷺ کے ولادت کی خوشی منانے سے کیا فاٸدہ ہوتا ہے؟

الجوابــــــــــــــــــــــــــــ

ابولہب ایسا بدبخت کافر کہ اس کی مذمت میں قرآن کریم کی آیتوں کا نزول ہوا، جب اس کی باندی ثویبہ نے حضور اقدسﷺ کی پیداٸش کی خبر ابولہب کو دی تو اس بدبخت نے حضور اقدسﷺ کی پیداٸش کی خوشی میں اپنی باندی ثویبہ کو انگلی کے اشارے سے آزاد کردیا، جب اس کی موت ہوگٸ تو کسی نے خواب میں اسے بری حالت میں دیکھ کر سوال کیا کہ تیرا کیا حال ہے؟ اس نے جواب دیا کہ میں آگ میں ہوں ۔ لیکن (حضور اقدس ﷺ کے ولادت کی خوشی میں) جن دو انگلیوں سے ثویبہ کو آزاد کیا تھا ان میں ہر دوشنبہ کی رات تخفیف ہوتی ہے ۔

سیدی سرکار اعلیٰ حضرت الشاہ امام احمد رضا قدس سرہ مذکورہ حدیث کے متعلق فرماتے ہیں کہ ” یہ روایت صحیح بخاری شریف میں ہے، اٸمہ نے اسے مقبول رکھا” (فتاویٰ رضویہ ج١٢ ص٢٦٢)

حضور اقدسﷺ کے پیداٸش کی خوشی میں جب ابولہب جیسے بدبخت کافر کو فاٸدہ ہوسکتا ہے تو ہم عاشقان رسول ﷺ کو بھی بدرجہ اولیٰ فاٸدہ ہوسکتا ہے۔

کتبـــــــــہ : مفتی محفوظ عالم رضوی 

Leave a Reply