ازواج مطہّرات کے مقدس نام | حضور کی بیویوں کے نام
کیا فر ماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ سرکاردوعالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کی ازواج مطہّرات کی تعداد کتنی ہے اور ان کے نام مبارک کیا ہیں؟(سائل محمد ممتاز رضوی)
الجـــــوابــــــــــــ” بعون الملک الوھّاب
نبی کریم ﷺ کی ازواج مطہّرات رَضِیَ اللّٰہُ تَعاَلیٰ عَنْھُنَّ کی وہ تعداد جس پر تمام مُحدِثِین رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْھِمْ کا اتفاق ہے وہ 11ہے جوکہ درج ذیل ہے-
(1)ام المؤمنین حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہا
(2)ام المؤمنین حضرت سودہ رضی اللہ عنہا
(3)ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا
(4)ام المؤمنین حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا
(5)ام المؤمنین حضرت زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنہا
(6)ام المؤمنین حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا
(7)ام المؤمنین حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا
(8)ام المؤمنین حضرت جویریہ رضی اللہ عنہا
(9)ام المؤمنین حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا
(10)ام المؤمنین حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا
(11)ام المؤمنین حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا-
(ماخوذ،مدارج النبوّت جلد2،صفحہ539تا 559- مطبوعہ شبیر برادرز لاہور)
(ملفوظات امیر اہلسنت جلد1،صفحہ404- مطبوعہ مکتبۃ المدینہ کراچی)
واللہ اعلم عزوجل و رسولہ اعلم ﷺ