مالک نصاب اپنے نام سے قربانی نہ کرکے حضور ﷺ کے نام سے کرے تو؟
مفتی محمد صدام حسین برکاتی میرانی فیضی۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جس شخص پر قربانی واجب ہے وہ اپنے نام سے قربانی نہ کرکے اگر حضور ﷺ یا اپنے مرحو م والدین یا کسی بزرگ کے نام سے قربانی کرے تو کیا قربانی ہو جائے گي؟
بسم ﷲ الرحمن الرحیم
وعلیکم السلام و رحمۃاللہ تعالیٰ وبرکاتہ
المستفتی: محمد عثمان علیمیؔ سمری خان کوٹ۔
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں شخص مذکور اپنی طرف سے قربانی نہ کرے تو ترک واجب کے سبب گنہگار ہوگا لہذا اس پر واجب ہے کہ اپنی طرف سے قربانی کرے اور حضور ﷺ یا اپنے مرحو م والدین یا کسی بزرگ کے نام سے کرنا چاہتا ہے تو اس کے لئے الگ سے انتظام کرے۔
ایسا ہی فتاوی فیض الرسول ج٢, ص٤٤٥ میں ہے (کتاب الاضحیۃ, مطبوعہ شبیر برادرز لاہور) واللہ تعالیٰ ورسولہ صلی ﷲ تعالی علیہ وآلہ وسلم اعلم بالصواب ۔
کتبہ:گدائے حضور رئیس ملت محمد صدام حسین برکاتی میرانی فیضی ۔خادم میرانی دار الافتاء جامعہ فیضان اشرف رئیس العلوم اشرف نگر کھمبات شریف گجرات انڈیا