کیا حضور ﷺ کے جسم مبارک سے زمین کا جو حصہ لگا ہوا ہے وہ کعبہ شریف سے افضل ہے؟
سوال : کیا یہ عقیدہ حق ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم مبارک سے زمین کا جو حصہ لگا ہوا ہے وہ کعبہ شریف سے افضل ہے؟
الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سرکار اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم انور سے زمین کا جو حصہ لگا ہوا ہے وہ کعبہ شریف سے بلکہ عرش و کرسی سے بھی افضل ہے ۔ بیشک یہ عقیدہ حق ہے ۔ اعلی حضرت امام احمد رضا خاں بریلوی علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں کہ تربت اطہر یعنی وہ زمین کہ جسم انور سے متصل ہے کعبہ شریف بلکہ عرش سے بھی افضل ہے ۔
(فتاوی رضویہ جلد 4 صفحہ چھ سو ستاسی) اور در مختار مع شامی جلد دوم ص ٢٥٧ میں ہے ۔
” ما ضم اعضاءہ علیہ الصلاۃ والسلام فانہ افضل مطلقا حتی من الکعبۃ والعرش والکرسی ۔
وھو تعالی اعلم ۔
ماخوذ از فتاویٰ فیض الرسول، کتاب العقائد صفحہ ١١