نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم افضل ہیں یا قرآنِ پاک ؟
الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــ :
اگر قرآنِ پاک سے مراد اس کے الفاظ، لکھائی، اور کاغذ وغیرہ ہیں تو یہ مخلوق ہیں اور تمام مخلوقات میں سب سے افضل حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں تو اس حیثیت سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قرآنِ پاک سے افضل ہیں اور اگر قرآنِ پاک سے مراد اللہ پاک کی صفتِ کلام ہے تو چونکہ اللہ پاک کی صفات، تمام مخلوقات سے افضل ہیں تو اس صورت میں قرآنِ پاک نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے افضل ہے۔
چنانچہ سیدی اعلیٰ حضرت امامِ اہلِ سنت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں :
"فإِنَّ الْقُرآنَ إِنْ أُرِيْدَ به المصحفُ أعني القِرطاسَ و المداةَ فلا شك أنه حادث و كل حادث مخلوق، و کل مخلوق فالنبي صلى الله عليه وسلم أفضل منه و إن أريد به كلام الله تعالى الذي هو صفته فلا شك أن صفاته تعالى أفضل من جميع المخلوقات”
یعنی پس بے شک اگر قرآنِ پاک سے مراد مصحف لیا جائے یعنی کاغذ اور لکھائی تو (اس میں) کوئی شک نہیں کہ بےشک یہ (یعنی کاغذ اور لکھائی وغیرہ) حادث (یعنی پہلے موجود نہیں تھیں، بعد میں پیدا ہوئیں) ہیں اور ہر حادث مخلوق ہے اور نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم ہر مخلوق سے افضل ہیں۔
اور اگر قرآنِ پاک سے اللہ تعالیٰ کا وہ کلام مراد لیا جائے جو اس کی صفت ہے تو (اس میں) کوئی شک نہیں کہ اللہ تعالى کی صفات، تمام مخلوقات سے افضل ہیں.
(جدالممتار علی ردالمحتار جلد 1، صفحہ 521، 522 مکتبۃ المدینہ کراچی)
واللہ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل وصلی اللہ علیہ وسلم
کتبــــــہ :ابواسیدعبیدرضامدنی