جو حساب وکتاب اور حشر ونشر مانے لیکن اس کا الگ معنی بتائے اس شخص کے بارے میں کیا حکم ہے؟

جو حساب وکتاب اور حشر ونشر مانے لیکن اس کا الگ معنی بتائے اس شخص کے بارے میں کیا حکم ہے؟

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

جو شخص حساب وکتاب اور حشر ونشر کو مانتا ہو لیکن اس کا اگل معنی بتاتا ہو تو وہ بالاجماع کافر ہے۔
شفا میں ہے :
” وکذٰلک من انکر الجنۃ او النار او البعث او الحساب او القیامۃ فھو کافر باجماع للنص علیہ واجماع الامۃ علی صحۃ نقلہ متواترا وکذٰلک من اعترف بذٰلک ولٰکنہ قال ان المراد بالجنۃ والنار والحشر والنشر والثواب والعقاب معنٰی غیر ظاھر وانھا لذات روحانیۃ ومعان باطنۃ” اھ

(الشفا : ج2، ص: 290)

ایسے ہی معتقدالمنتقد میں ہے.
(المعتقدالمنتقد: ص: 180، باب : 2، سمعیات )

فتاوٰی رضویہ میں ہے:

” قیامت وبعثت، حشرونشر، حساب وکتاب، ثواب وعذاب، اور جنت ودوذخ کے وہی معنی ہیں جو مسلمانوں میں مشہور ہیں اور جن پر صدر اسلام سے اب تک چودہ(١٤)سو سال کے کافہ مسلمین ومومنین دوسرے ضروریات دین کی طرض ایمان رکھتے چلے آرہے ہیں، مسلمانوں میں مشہور ہین۔ جو شخص ان چیزوں کو تو حق کہے اور ان لفظوں کا تو اقرار کرے مگر ان کے نئے معنی گھڑے مثلا یوں کہے کہ جنت ودوذخ، حشر ونشر، ثواب وعذاب سے ایسے معنی مراد ہیں جو ان کے ظاہر الفاظ سے سمجھ میں نہیں آتے یعنی ثواب کے معنی اپنے حسنات کو دیکھ کر خوش ہونا ۔ اور عذاب، اپنے برے اعمال کو دیکھ کر غمگین ہونا ہیں۔ یا یہ کہ وہ روحانی لذتیں اور باطنی معنی ہے۔ وہ کافر ہے کیونکہ ان امور پر قرآن پاک اور حدیث شریف میں کھلے ہوئے روشن ارشادات موجود ہیں ” اھ
(الفتاوٰی الرضویۃ : ج: 29، ص: 384)

واللہ تعالٰی اعلم

 عبدالقادر المصباحی الجامعی
کتبــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
مقام : مہیپت گنج، ضلع : گونڈہ، یو پی، انڈیا
     ٢٦جمادي الاوّل ١٤٤٣ھ

Leave a Reply