کسی ہندو کے پیسے سے حج ہوگا یا نہیں ؟ مفتی نظام الدین رضوی

کسی ہندو کے پیسے سے حج ہوگا یا نہیں ؟

سوال : ایک غیر مسلم مالدار نے منت مانی کہ اگر میری مراد پوری ہو جائے گی تو میں ایک مسلمان کو حج کراؤں گا، اب مراد پوری ہو جانے پر وہ ایک مسلمان کو حج کرانا چاہتا ہے تو کیا اس کے پیسے سے حج کر سکتے ہیں؟

الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ہاں، غیر مسلم کے دیئے ہوئے روپے، پیسے سے حج کر سکتے ہیں۔ حج کے فرائض،ارکان، واجبات اور سنن و مستحبات

سب مسلمان ادا کرتا ہے اور مسلمان ان عبادات کے ادائیگی کا اہل ہے ۔ اصل عبادت میں کہیں بھی غیر مسلم شریک نہیں

ہے اس لیے بلاشبہ اس کا حج صحیح و درست ہے ۔ البتہ بہتر یہ ہے کہ وہ غیر مسلم جس کی مراد پوری ہوئی ہے حج کے

لئے جس مقدار میں روپے خرچ ہوں گے اس سے کچھ زائد کسی مسلمان کو دے کر مالک بنا دے پھر وہ اس سے حج کرے۔

اگر دوسری شرط نہیں پائی جاتی ہیں تو وہ حج مقبول بھی ہو گا ۔

و اللہ تعالی اعلم

کتبہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور

Leave a Reply