حضرت خضر علیہ السلام کی فاتحہ کا طریقہ کیا ہے ؟

حضرت خضر علیہ السلام کی فاتحہ کا طریقہ کیا ہے ؟

سوال : حضرت خضر علیہ السلام کی فاتحہ کے لئے ہندی مہینہ بھادوں کی آخری جمعرات کو عورتیں پھل وغیرہ لے کر تالاب یا ندی کے سامنے جاتی ہیں وہاں پر فاتحہ دلاتی اور کشتی چھوڑتی ہیں تو یہ ازروئے شرع کیسا ہے؟ بینوا و توجروا

الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــ

حضرت خضر علیہ السلام کے نام پر فاتحہ دلانا جائز و درست ہے مگر اس کے لیے عورتوں کو تالاب وغیرہ پر جانا اور کشتی چھوڑنا جہالت اور ہندوؤں سے مشابہت ہے اس سے بچنا لازم ہے. اور ان کی فاتحہ کے لئے تالاب یا ندی کے کنارے نہ جائیں بلکہ گھر پر فاتحہ دلائیں کہ گھر میں اللہ اور رسول کا ذکر ہونا باعث رحمت و برکت ہے اور اس کے لیے دن یا مہینہ کی بھی کوئی تخصیص نہیں ہے آدمی جب چاہے ان کی فاتحہ دلانا سکتا ہے.
واللہ تعالی اعلم ۔

کتبہ : مفتی سلامت حسین نوری
الجواب صحیح : مفتی جلال الدین احمد الامجدی

1 thought on “حضرت خضر علیہ السلام کی فاتحہ کا طریقہ کیا ہے ؟”

Leave a Reply