حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اذان نہیں دیا تو سورج طلوع نہیں ہوا کیا یہ حقیقت ہے ؟

حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اذان نہیں دیا تو سورج طلوع نہیں ہوا کیا یہ حقیقت ہے ؟

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ حضور والا۔ یہ بتا دیں کہ حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اذان نہیں دیا تو سورج طلوع نہیں ہوا ان کی زبان لکنت تھی اس لیے لوگوں نے حضور کی بارگاہ میں شکایت درج کیا تو حضور نے فرمایا کہ اے بلال تم اس سے اذان نہیں دینا تو سورج طلوع نہیں ہوا کیا واقعی کی حقیقت ہے
جواب ارشاد فرما کر شکریہ کا موقع فراہم کریں۔

جواب

وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته
محض جھوٹا واقعہ ہے،حضرت بلال رضی اللہ عنہ انتہائی فصیح اللسان،عالی الصوت اور خوبصورت آواز کے مالک تھے،لکنت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
تفصیل کے لیے فتاوی شارح بخاری اور موضوعات کبیر کا مطالعہ کریں۔
واللہ اعلم بالصواب

کتبہ : مفتی محمد کامران عطاری مدنی 

Leave a Reply