حضرت عبدالمطلب توحید پرست تھے یا نہیں؟ اگر توحید پرست تھے تو خانہ کعبہ سےبتوں کو کیوں نہیں نکالا ؟

حضرت عبدالمطلب توحید پرست تھے یا نہیں؟ اگر توحید پرست تھے تو خانہ کعبہ سےبتوں کو کیوں نہیں نکالا ؟

سوال : سرکار اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے دادا عبدالمطلب توحید پرست تھے یا نہیں؟ اگر توحید پرست تھے تو خانہ کعبہ کی کلید ان کے ہاتھوں میں ہوتے ہوئے خانہ کعبہ کے اندر تین سو ساٹھ بت کیسے رکھے ہوئے تھے؟ جب کہ ان کو پورا اختیار تھا چاہتے تو رکھتے یا نکال دیتے. اور ان کی توحید پرستی واقعہ ابرہہ سے ثابت ہے.

الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

سرکار اقدس صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے دادا حضرت عبدالمطلب توحید پرست تھے. جیسا کہ اعلی حضرت امام احمد رضا بریلوی علیہ الرحمہ والرضوان نے اپنے رسالہ مبارکہ ” شمول الاسلام لاصول الرسول الکرام ” میں واضح دلائل کے ساتھ افادہ فرمایا ہے. لیکن انہوں نے خانہ کعبہ کو بتوں سے پاک نہیں کیا. اس لئے کہ پورا عرب بتوں کی عبادت اور ان کی محبت میں غرق تھا یہاں تک کہ حضرت عبدالمطلب کا خاندان بھی. تو اس صورت میں بتوں کی مخالفت کرنا اور خانہ کعبہ سے ان کو نکالنا پورے عرب سے اعلان جنگ کے مترادف ہوتا جو ان کی طاقت سے باہر تھا تھا.

ھذا ما ظھر لی والعلم بالحق عند اللہ تعالی ورسولہ ۔

کتبہ : مفتی جلال الدین احمد الامجدی
ماخوذ از فتاویٰ فیض الرسول ص 25

Leave a Reply